خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے کوہ نور ہیرا ملکہ برطانیہ کے سپرد کرنے کا معاہدہ طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے کوہ نور ہیرا ملکہ برطانیہ کے سپرد کرنے کا معاہدہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں کوہ نور ہیرا کی واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کوہ نور ہیرا تخت لاہور کی ملکیت تھا جسے چھین کر برطانیہ لے جایا گیا،ہیرا پاکستان کی ملکیت ہے واپس لانے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ہیرے کی حوالگی کیلئے ٹریٹی آف لاہور،ایسٹ انڈیا کمپنی اور رنجیت سنگھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا،کوہ نور ہیرا معاہدے کے تحت برطانیہ کو دیا گیا اس لیئے واپس نہیں لایا جا سکتا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت ٹریٹی آف لاہور کو تسلیم کرتی ہے؟دو حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے ایسٹ انڈیا کمپنی خودمختار نہیں تھی۔فقیر سید نامی شخص کا دعوی ہے کہ یہ ہیرا اسکا ہے۔عدالت نے معاہدے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کردی۔