خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹریسے 3 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ فل بنچ کے روبرو پنجاب میں دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر سماعت ، فل بنچ نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے 3 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں فل بنچ نے محمودالرشید کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیااپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیرآئینی ہے تحر یک انصاف کسی سرکاری املاک کونقصان نہیں پہنچا رہی‘ دفعہ144تب لگائی جاتی ہے جب نقص امن کا خطرہ ہو ، دفعہ 144 آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ دفعہ 144 کا پنجاب بھر میں نفاذ غیر آئینی قرار دیا جائے۔