خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کو کالعدم قراردیدیا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کو کالعدم قراردیدیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ڈگریوں کی تصدیق اور ایکولینس جاری کرنا ایچ ای سی کا کام ہے۔عدالت نے ڈگریوں کے ایکولینس سرٹیفیکٹس جاری کرنے کا اختیار بھ کالعدم قراردیدیا ہے۔