لاہور۔یکم مارچ(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے کیبل لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا حکام کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے فیصل آباد کے محمد ندیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں کیبل کا لائسنس جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ کیبل لائسنس کیٹیگری بی کے حصول کے لیے کئی بار درخواستیں دی لیکن متعلقہ حکام کے سامنے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ پیمرا کو کیبل لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔