لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملز کو سیل کرنے اور سیشن جج مظفر گڑھ،رحیم یار خان کو حکم پر عملدآمد کو یقینی بنا کررپورٹ جمع کرانے کا عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم امتناع کے باجوددونوں ملزمیں تعمیراتی کام جاری ہے،منتقلی کی اجازت بدنیتی پرمبنی اور اس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر عدالت نے شریف خاندان کی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا اور کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔