لاہور(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کےساتھ تعلقات پر سزا پانے والے سابق بریگیڈئیر علی خان کی ساڑھے چار برس کی قید کی سزا میں رعایت کا تحریری حکم جاری کردیا۔لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق بریگیڈیئرعلی خان کے اچھے کردار اور رویے پر سزا میں کمی کرنے سے متعلق ان کی اہلیہ کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔تحریری فیصلے کے مطابق دہشت گردی ایکٹ کے تحت قیدیوں کو رعایت نہیں دی جا سکتی تاہم جیل قوانین میں یہ نہیں لکھا کہ آرمی ایکٹ کے تحت سزا پانے والے مجرموں کو بھی رعایت دینے پر پابندی ہے۔فیصلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا مجرم علی خان کو رعایت نہ دینے کا حکم کالعدم کرتے ہوئے سینٹرل جیل اڈیالکو جیل قوانین کے مطابق مجرم علی خان کو سزا میں رعایت کا حکم دیا گیا ہے۔علی خان کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 2012ء میں 6ماہ جبکہ پاک آرمی ایکٹ کے تحت ساڑھے 4برس قید کی سزا سنائی تھی۔