خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائیکورٹ کے 14نئے ججزنے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے 14نئے ججزنے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق 14نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکوٹ کی تمام خالی اسامیاں پوری ہوگئیں تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اہم وکلابھی شریک تھے حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس اسجد، جسٹس طارق سلیم،جسٹس مجاہد سلیم،جسٹس عبداستار، جسٹس حبیب اللہ،جسٹس خالد عباسی، جسٹس بشیر،جسٹس چودھری عبدالعزیز،جسٹس جوادالحسن ، جسٹس احمد رضا،جسٹس طارق، جسٹس محمدعلی، جسٹس مزمل اختر شامل ہیں جبکہ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان بھی شر یک ہوئے ہیں ۔