لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے2ججز 5روزہ سرکاری دورے پر بینکاک روانہ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عابد عزیز شیخ عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ججز 19اور20جنوری کو کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس میں شریک ہونگے لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید،سول جج شازیہ منور بھی ہمراہ ہیں چاروں ججز 22جنوری کو واپس لاہور پہنچیں گے۔