لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہورہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 5 ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے 5 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست مسترد کی تو سارے ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے والے ملزمان میں نذیر، عابد، کاسف، اسلم اور یاسر شامل ہیں اور پانچوں کے خلاف فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔