خبرنامہ پنجاب

لاہور ہائی کورٹ: چیف انفارمیشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور (ملت + اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیف انفارمیشن کمیشن سے 16مارچ کو جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ صحت اور تعلیم کے بجٹ کے بارے میں معلومات کے لیے درخواست دی لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئی، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ معلومات فراہم نہ کرنے پر صرف کسی افسر کو پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دو دن کی تنخواہ کاٹی جاتی ،درخواست گزار کے مطابق کھربوں کے منصوبوں میں معلومات فراہم نہ کرنے پر افسر کو دی جانے والی سزا نہ ہونے کے برابر ہے، درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے استدعا کہ کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد کرایا جائے اور اس قانون کو موثر بنانے کیلئے اس میں ترمیم کی جائے۔