لاہور(اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری پارٹی میں نہ توجزاوسزا کا نظام ہے اور نہ ہی میرٹ،اس لئے 2013ء کے انتخابات میں تیسرے اور چوتھے درجے کو امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے۔ یہ اعتراف تھا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماچودھری سرور کا، وہ خطاب کر رہے تھے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے کارنر میٹنگ سےکہتے ہیں کہ پارٹی میں میرٹ سے ہٹ کر ٹکٹس دیے گئے۔ چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران احتساب نہیں کریں گے، پی ٹی آئی رینجرز،ایف آئی اے اور نیب کوکے پی کے میں ویلکم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را ہمارے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ایم کیو ایم کے اپنے ہی آدمی نے سنگین الزامات لگائے ہیں،تحقیقات ہونا چاہیے۔