لاہور(اے پی پی)ڈی جی خان کی رہائشی 16 سالہ لڑکی نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود کر خودکشی کر لی ۔ ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل میں ڈی جی خان کی فیملی گزشتہ دو روز سے قیام پزیر تھی ۔ 16 سالہ لڑکی لاریب کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر وہ دلبر داشتہ ہو کر ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود گئی ۔ لاریب کو زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔