خبرنامہ پنجاب

لاہور‘ 5من مضرصحت گوشت برآمد‘3 افراد گرفتار

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا اور پانچ من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت قبضے میں لیکر تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے افراد کی شناخت محمد زاہد‘ شاہد شہزاد اور احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے چاروں ملزم شہر کے مختلف ہوٹلوں کو مردہ گوشت فراہم کرتے تھے۔