لاہور:(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کےتحت جہیز فنڈ نہ ملنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت عالیہ کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تین سو سڑسٹھ بھٹہ مزدور خاندانوں کو بچیوں کے جہیز کیلیے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا مگر وزیر اعلیٰ کے وعدے کے باوجود اس فنڈ سے پیسے نہیں دئیے جا رہے اور متعلقہ افسران فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 29 مارچ کو جواب طلب کر لیا ۔