خبرنامہ پنجاب

لنڈا بازار میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

ملتان: (ملت+اے پی پی) گھنٹہ گھر کے قریب واقع لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے 3 دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے 1 گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کے باعث تین دوکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم آگ کو دیگر دوسری دوکانوں تک پہنچنے سے روک لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکیورٹی گارڈ آگ جلا کر بیٹھا تھا کہ چنگاری اڑ کر کپڑوں پر جا گری جس سے آگ لگی۔ پولیس نے بھی واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں