لودھراں:(اے پی پی)لودھراں میں بستی لائل پور کےقریب بس الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار بس لاہور سےبہاول پورجارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔