لودھراں:(اے پی پی)لودھراں میں مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں اور انجن پٹری سے اترگئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کو حادثہ لودھراں میں قطب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سے بے قابو ہوئی اور انجن سمیت اسکی سات بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کا شکار ہونیوالی ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔