خبرنامہ پنجاب

لودھراں ٹرین حادثے کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا

بہاولپور: (ملت+اے پی پی) لودھراں میں ہونے والے ٹرین حادثے کا شکار ایک اور زخمی بچہ کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران گزارنے کے بعد بالآخر خالق حقیقی سے جا ملا ہے جس کے بعد اس سانحے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والا ننھا زاہد بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زیرعلاج تھا۔