خبرنامہ پنجاب

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹےتک پہنچ گیا

اسلام آباد: (آئی آین پی) گرمی آئی، بجلی گئی۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ روزے دار گرمی سے بلبلا اٹھے۔ حکومت نے ماہ رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ میں کمی کا وعدہ تو کیا لیکن وفا نہ ہوا۔ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچا تو اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ شہروں میں روزے داروں کو 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیدنگ کا سامنا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار 14 ہزار 500 جبکہ طلب 21 ہزار میگا وواٹ ہے۔