خبرنامہ پنجاب

لگتا ہےبجٹ فیڈریشن توڑنےکیلئے بنایا گیا :بلاول

لاہور(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، کہتے ہیں لگتا ہے کہ یہ بجٹ فیڈریشن کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ۔ وفاقی بجٹ پر شور شرابہ جاری ، اپوزیشن جماعتیں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ بلاول بھٹو بھی میدان میں آگئے اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی بجٹ پر حکومت کو برا بھلا کہا ، انہوں نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاق کا بجٹ خطرناک قرار دیا اور کہا کہ لگتا ہے کہ یہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ پنجابستان کے لئے بنائے گئے ون یونٹ کے بجٹ کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے حکومت پر طنز کیا کہ مارتے بھی ہوں پھر رونے بھی نہیں دیتے ۔