خبرنامہ پنجاب

لیسکونے ہر سات گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(ملت + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے ہر سات گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے احکامات پر لیسکو نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام گرڈ سٹیشنز کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تمام فیڈرز پر 7 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ ہوگی اور اگر کسی جگہ زائد لوڈشیڈنگ ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔