لیہ(اے پی پی)لیہ میں پیر جگی کے قریب بھاگل نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے 200 ایکٹر سے زائد فصلیں زیرآب آگئیں۔ سب ڈویژنل آفیسر انہار کی سربراہی میں عملہ نے موقع پر پہنچ کر شگاف کو پرُ کرنے کی کوشش شروع کردی ہےجبکہ نہر کو بھی بند کردیا گیا،نہر میں شگاف پڑنے سے سب سے زیادہ نقصان گندم کی فصل کو ہوا ہے۔ محکمہ انہار ذرائع کے مطابق ابھی تک نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔