خبرنامہ پنجاب

لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا، تعداد 28 ہو گئی

لیہ: (آئی این پی)بیٹے کی پیدائش پر بانٹی جانے والی مٹھائی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جناح اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ بارہ سالہ سانول کو لیہ سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سانحے کی تحقیقات کے لئے انکوائری بورڈ کی 7 رکنی انسپکشن ٹیم لیہ پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی او آفس میں ٹیم کے ارکان کو بریفنگ دی۔ انسپکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ کا بھی دورہ کیا۔