خبرنامہ پنجاب

لیہ: زہریلی مٹھائی کھانے والا مزید ایک بچہ جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

لیہ: (آئی این پی )زہریلی مٹھائی کھانے سے تین سالہ بچہ بلال گزشتہ چند روز سے زیر علاج تھا جو آج نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش کی جسے ورثاء نے ناکام بنا دیا۔ ورثاء نے بچے کی لاش کو نشتر اسپتال ملتان کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا۔ اس موقع پر بچے کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث زہریلی مٹھائی سے اب تک متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس کی انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔