خبرنامہ پنجاب

لیہ: 2 بسوں میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق

لیہ: (ملت+اے پی پی) کراچی سے راولپنڈی جانیوالی بس کروڑ لعل عیسن سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی۔ 9 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح پور لے جایا گیا جہاں سے تین کو نشتر ہسپتال ملتان اور دو کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل لیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک زخمی نشتر ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ مرنے والے چار افراد کا تعلق میانوالی سے ہے۔