خبرنامہ پنجاب

مارچ میں اگرکوئی اپوزیشن جماعت آئیگی تو اس کوخوش آمدید کہیں گے: قریشی

لاہور /اسلام آباد(آئی این پی) تحر یک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر لی ‘پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی اپوزیشن جماعتوں سے اب ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کیلئے رابطہ نہ کر نیکا فیصلہ کر لیا جبکہ تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے پا لیسی کی تبدیلی کی تصد یق کردی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے آمادہ کر نے کی آخری کوشش کا فیصلہ کیا ہے مگر اب چےئرمین تحر یک انصاف عمران خان کی پارٹی کے مر کزی قائدین سے ہونیوالی مشاورت کے بعد اس پالیسی کو تبدیل کر دیا ہے اور اب اپوزیشن جماعتوں سے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا جا ئیگا اس حوالے سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پہلے جن کو دعوت دی انکا جواب آچکا ہے اس لیے اب دوبارہ کسی کو تنگ نہیں کر یں گے جو اپوزیشن جما عتیں احتجاج کے موڈ میں ہے انکے جواب کا انتظار کیا جائے گا تحر یک انصاف کا رائے ونڈ مارچ کافیصلہ ہو چکا ہے اگر کوئی اپوزیشن جماعت آئیگی تو اس کو خوش آمدید کہیں گے ۔