لاہور (ملت + آئی این پی) مال روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، انسدادِ دہشتگردی فورس نے دھماکے کے مزید چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھماکے کے گرفتار سہولت کار انوارالحق کی نشاندہی پر دھماکے کے چارمزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کو دربار شاہ محمد غوث کے قریب سرکلر روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عرفان ، سلطان محمد، امام شاہ اور عبداللہ شامل ہیں ، گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔