لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ لاہورمیں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا سر مل چکا ہے‘ مال روڈ کو ریڈزون قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جماعت الاحرار کی جاری کی گئی دہشت گرد کی تصویر فوٹیج سے میچ کر گئی ہے۔ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مظاہرین نہیں تھے بلکہ ممکنہ طور پر شاہراہ قائداعظم پر وزیر اعلی کی زیرصدارت ہونے والاجلاس تھا ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گرینڈ نہیں گریٹ آپریشن جاری ہے ‘300 سے زائد انتہائی خطرناک دہشت گرد مارے جا چکے یا گرفتار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں