لاہور:(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مانانوالہ کے المناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپےفی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز ننکانہ صاحب کے قصبے مانانوالہ کے قریب دھند کے باعث گیس ٹینکر اور کار کی ٹکر اور آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔وزیراعلی شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کو جاں بحق افراد کیلیے فی کس پانچ لاکھ روپے مالی امداد دینے کی منظوری دی ہے ،واقعے میں زخمی ہونے والے افراد فیصل آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،جن کیلیے وزیر اعلیٰ نے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔