مانا والا:(آئی این پی )مانا والا کے قریب ٹینکر حادثے میں مزید ایک زخمی خاتون الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔مانا والا کے علاقے کوٹ وار میں ہونے والے المناک حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والے چودہ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 10 افراد 70 فیصد سے زائد جھلس گئے تھے بعد میں 8افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ آج ایک اور زخمی خاتون بھی جاں بحق ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق زہریلہ دھواں بھی سانس کے ساتھ پھیپھٹروں میں بھر جانےسے زخمیوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ مزید زخمیوں کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔