اٹک: (ملت آن لائن) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک احسان اللہ نے کہا کہ مانیٹرنگ کا مقصد محکمہ تعلیم میں بہتری لانا ہے تا کہ نئی نسل کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جا سکیں انہوں نے یہ بات ایم ایز کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بارے حقائق پر مبنی رپورٹیں کریں تا کہ سکولوں کی حالت کو مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی رقم کا ریکارڈ توجہ سے چیک کریں ڈی ایم او احسان اللہ نے کہا کہ ایل این ڈی لسٹ لیتے وقت ایس او پی کو مد نظر رکھیں بچوں سے اچھے انداز میں پیش آئیں اور لسٹ لینے سے قبل بچوں کی شناخت ضرور کرلیں اگر کسی تیسری کلاس کے علاوہ کسی اور کلاس کے بچوں کو ٹیسٹ کیلئے پیش کیا جاتا ہے تو اس بارے میں سپیشل رپورٹ بنا کر اعلیٰ حکام کو بھجوائی جائے گی ایم ای اوز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے