خبرنامہ پنجاب

ماڈل قندیل بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ملتان :(آئی این پی) ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر انکے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، آر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی ۔ تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں جہاں سے پولیس نے گولیوں کے خول بھی برآمد کیے ہیں ۔