خبرنامہ پنجاب

ماہ صیام کا تیسرا عشرہ شروع

لاہور: (آئی این پی) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہونے کے بعد ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے۔ تمام مساجد میں معتکفین کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ معتکفین مساجد میں قیام کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت، ذکر و اذکار اور نوافل میں مصروف رہیں گےجبکہ طاق راتوں میں شب قدر تلاش کریں گے۔ مساجد کی انتطامی کمیٹیوں نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی باقائدہ رجسٹریشن کی ہے۔ اس موقع پر مساجد میں سحری اور افطاری کا بھی خصوصی انظام کیا گیا ہے۔