خبرنامہ پنجاب

محبت میں گرفتار 55سالہ فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی

خان پور: (ملت+آئی این پی) سوشل میڈیا پر شروع ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار 55سال کی فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی۔ کیتھرین نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فرانسیسی خاتون شادی کرنے خان پور پہنچ گئی۔ 29سالہ عمیر احمد سے 55سالہ کیتھرین کی فیس بک پر دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ رشتے میں بدل گئی۔ کیتھرین نے اسلام قبول کر لیا ہے جس کے بعد اس کا نیا نام عائشہ بی بی رکھا گیا ہے۔ عمیر اور کیتھرین بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ فرانسیسی خاتون کیتھرین کا کہنا ہے کہ چاہوں گی شادی کے بعد خاوند میرے ساتھ فرانس میں رہے۔