خبرنامہ پنجاب

محمد سلطان ٹیپو سول جج درجہ اول مقرر

صادق آباد (ملت آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے محمد سلطان ٹیپو کو سول جج درجہ اول صادق آباد تعینات کر دیا‘ چار سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سول جج درجہ اول محمد سلطان ٹیپو کو تحصیل کچہری صادق آباد میں تعینات کرنے کے احکاما ت جاری کیے تھے جنہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے جبکہ ان کے پیش رو سول جج درجہ اول ذوالفقار علی مزاری کو رحیم یارخان تبدیل کر دیا گیا تھا ۔