خبرنامہ پنجاب

محنت کش چارہ کا ٹنے والی مشین کی زدمیں آکرجاں بحق

قصور۔12 نومبر(ملت + اے پی پی) کمال چشتی موڑچارہ منڈی قصورمیں ایک محنت کش چارہ کا ٹنے والی مشین کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطا بق بھسرپورہ قصورکا رہائشی اعجازاحمد چارہ منڈی میں ایک ٹوکے پر کام کرتاتھا، حسب معمول چارہ کاٹ رہاتھا کہ اچانک اس کی قمیص چارے والی مشین میں آگئی جس سے وہ مشین کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال لے جایا گیاجہاں پر وہ پہنچ کر دم توڑ گیا، پولیس تھانہ صدر قصورنے باضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔