فیصل آباد۔چیف کمشنر انکم ٹیکس فیصل آباد ریجن محمد طارق چوہدری نے 18ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ریجنل کمشنر آفس کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ترقی پانے والے ماتحت ملازمین محمد سلیم،محمد ارشد اور محمد اجمل کو دفتری کے عہدے سے بیلف ،محمد شبیر،طاہر طفیل،عبدالرزاق،محمد ناصر،اعظم علی، محمد نعیم اور جہانگیر صفدر کو تعمیل کنندہ سے دفتر ی جبکہ لیاقت علی رانا، محمد افضل ، اظہر علی، محمد اسحاق،منظور حسین، صفدر حسین، محمد یاسین اور وسیم عباس کو نائب قاصد سے تعمیل کنندہ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔