خبرنامہ پنجاب

محکمہ ایکسائزکا خالی پلاٹس پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ‘ ڈیٹااکٹھاکرلیا گیا

لاہور(ملت + آئی این پی) محکمہ ایکسائزکا اب خالی پلاٹس پربھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ ‘محکمہ ایکسائزنے خالی پلاٹوں کاڈیٹااکٹھاکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ لاہورمیں ایک لاکھ کے قریب خالی پلاٹ ہیں ان پلاٹوں میں10،5مرلیاورایک کنال کیپلاٹ ہیں 5مرلے کے پلاٹ پر15سو روپے جبکہ10مرلے پر31سوروپے ٹیکس عائدہے جبکہ ایک کنال کے پلاٹ پر7ہزارروپے ٹیکس وصول کیاجائیگاڈی جی ایکسائز کے مطابق 2سال سے پر انی جسٹری والے پلاٹس پرٹیکس عائدہوگا اکرم اشرف گوندل کے مطابق ٹیکس کی مدمیں سالانہ15کروڑسے ز ائدکاریونیواکٹھاہوگا۔