خبرنامہ پنجاب

محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر کی جائیدادوں کا سروے کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا

لاہور(ملت + آئی این پی) محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جائیدادوں کا از سر نو سروے کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا‘ہر ماہ تمام ای ٹی اوز ایک ریٹنگ ایریا منتخب کرکے پراپرٹی ٹیکس میں نہ آنے والی جائیدادوں کی نشاندہی کریں گے، اس سے محکمے کی آمدن کروڑوں روپے بڑھ سکتی ہے۔سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کو حکم دیا ہے کہ ہرماہ ایک ریٹنگ علاقے کا انتخاب کریں اور جو جائیدادیں ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انکی نشاندہی کریں اور انہیں پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لائیں سیکرٹری ایکسائز کے مطابق بہت سی جائیدادیں ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں اور زیادہ تر اہلکار اس وجہ سے نشاندہی نہیں کرتے کہ ان کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی نہ ہو، اس لیے جو اہلکار بھی ایسی جائیدادوں کی نشاندہی کریں گے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا ابتدائی طور پر دو ریٹنگ ایریاز کو منتخب کیا گیا ہے جس سے سینکڑوں جائیدادیں ٹیکس نیٹ میں آئیں اور 31 لاکھ اضافی ٹیکس اکٹھا ہوا۔ اس سروے سے دوسرا فائدہ یہ بھی ہے کہ جن لوگوں سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔