خبرنامہ پنجاب

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کی کارروائیاں تیز، 15 فیکٹریاں سیل

لاہور (ملت + آئی این پی) محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کی کارروائیاں تیز، آلودگی کا سبب بننے والی 15 فیکٹریوں کو سیل کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی چھاپہ مار ٹیموں کی کارروائیاں جاری، آلودگی اور دھواں پھیلانے کا سبب بننے والی 15 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر انجم ریاض شاہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئیشمالی لاہور کے مختلف علاقوں میں کام کرنیوالی فیکٹریاں سیل کردیں انجم ریاض نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ایسی تمام فیکٹریاں جو ناقص غیر معیاری ایندھن استعمال کرکے فضائی آلودگی کا سبب بنتی ہیں ان کو سیل کیا جارہا ہے۔