خبرنامہ پنجاب

محکمہ موسمیات کی راوں ہفتے میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے راوں ہفتے کے دورا ن گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔ کراچی میں موسم گرم اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے. اس کے علاوہ حید رآباد ، میر پور خاص،ملتان ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا جبکہ میرکھانی 03 اور دروش میں 02 ملی میٹر بارش ریکارد کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، چھور 42، شہید بینظیر آباد،سکھر حیدرآباد، مٹھی، سبی، ٹھٹھہ اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔