اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والوں کا سرچ آپریشن جس میں اشتہاریوں سمیت 84 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ بھی بر آ مد ہوا۔ کشمورمیں پولیس نے تنگوانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کیاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ پنجاب کے شہر خان پورمیں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران9 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیاجبکہ لودھراں میں گھروں کی تلاشی کیدوران 4 مشتبہ افراداور بھکرمیں 8افراد کوحراست میں لیا گیا۔ حافظ آباد میں پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز نے مختلف علاقوں سے 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ادھرصوابی میں تحصیل چھوٹالاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جن میں5 اشتہاری اور 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں ،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔