لاہور(آئی این پی)پنجاب کے وزیر اقلیتی امور اور انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کیلئے صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ان کمیٹیوں میں اقلیتوں کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی ۔ سرگودھا کے سرکٹ ہاؤس میں اقلیتی طلبامیں اسکالرزشپ کی مد میں 22لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں اقلیتی طلبا کیلئے اسکالرشپ کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہیں ۔ اس رقم سے ہونہار ،ذہین اوراقلیتی طلباکو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ رواں رکھا جانے والا سلوک قابل افسوس ہے پاکستان میں اقلیتوں کو بے پناہ تحفظ حاصل ہے ۔