خبرنامہ پنجاب

مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شا مل کیا جا ئے، پروین ننیا

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)خواجہ سراؤں کے گروپروین ننیا نے کہا ہے کہ 2017میں ہو نے والی مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شا مل کیا جا ئے وہ ۔گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء بھی پا کستا نی ہیں اور اسی معاشرے کا حصہ ہیں ۔پھر خواجہ سراؤں کو ہر معا ملے میں کیو ں نظر انداز کیا جا تا ہے۔ ننیا نے کہا کہ اگر حکو مت نے 2017میں ہو نے والی مردم شماری میں ہمیں شا مل نہ کیا تو ملک بھر اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کر یں گے ۔