مریدکے: (ملت+اے پی پی) نواحی آبادی چوہڑا میں بااثر افراد نے محنت کش پر وحشیانہ تشدد کیا۔ محنت کش رشید کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محنت کش رشید نے بتایا اسے گاؤں کے با اثر چوہدریوں نے پہلے گھوڑے کے آگے بھگایا پھر وحشیانہ تشدد کر کے گھر پھینک گئے۔ زخمی محنت کش کے لوحقین کا کہنا ہے کہ بااثر چوہدریوں نے تین ماہ سے انکے خاندان کو یرغمال بنا رکھا ہے، کام لیتے ہیں لیکن اجرت نہیں دیتے۔