مریدکے: (ملت+اے پی پی) تھانه صدر کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر چچا زاد اور ساتھیوں نے فائرنگ کر کے کزن بلال کو زخمی کر دیا تھا۔ بلال دو ماہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے فرار ملزمان صلح نہ کرنے کی صورت میں مزید نقصان کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔