مریدکے: (ملت+اے پی پی) لاہور سے گوجرانواله جانیوالی وین جب جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پهنچی تو اچانک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث مسافر وین الٹ گئی۔ مسافروں کی قریبی ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دو مسافر جاں بحق جبکہ چار مسافر زخمی ہو گئے جبکہ ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے جسکو لاہور میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔