لاہور(اے پی پی)مریم نوازکی صاحبزادی نےیونیورسٹی آف لندن سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے۔ مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہنا ہے کہ اللہ کی شکرگزار ہوں،خواتین کے عالمی دن پر بیٹی کی کامیابی سے بڑی کیا خوشخبری ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی کامیابی پر اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں۔