مریم نواز نے لاہور میں ریڑھی سے حلوہ پوری کھائی، ہزار روپے انعام بھی دیا
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی پرحلوہ پوری کھائی اور ریڑھی والے کو ایک ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا جہاں وہ عوام میں گھل مل گئیں۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی کی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔ مریم نوازنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چلتے پھرتے بھوک لگی توسگیاں پل کے قریب ریڑھی سے حلوہ پوری بھی کھائی، ریڑھی والا پیسے لینے سے انکارکرتارہا پرمریم نے زبردستی ایک ہزارکا نوٹ تھمایا اورشکریہ بھی ادا کیا۔