خبرنامہ پنجاب

مری : جلائی جانے والی لڑکی دم توڑگئی

مری:(آئی این پی )مری میں رشتہ کے تنازع پر جلائی جانے والی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی ، ماریہ کو گزشتہ روز رشتہ کے تنازع پر آگ لگا کر گہری کھائی میں پھینک دیا گیا تھا ، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے شوکت اور رفعت نامی افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ماریہ نے پولیس کو اپنے نزعی بیان میں کہا تھا کہ اس پر شوکت نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کیا تھا اور اس کے بعد اسے آگ لگا کر کھائی میں پھینک دیا تھا ۔ ماریہ کی موت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں ۔